23 جنوری، 2018، 11:25 AM

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی متحدہ عرب امارات پر شدید تنقید

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی متحدہ عرب امارات پر شدید تنقید

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں اور یمنی و اماراتی قیدیوں کو شکنجہ دینے پر شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں اور یمنی و اماراتی قیدیوں کو شکنجہ دینے پر شدید تنقید کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے متحدہ عرب امارات میں خفیہ جیلوں کی موجودگی اور ان میں بےگناہ افراد کو شکنجوں میں کسنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں امارات میں قید بے گناہ افراد اور صحافیوں کی فوری آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

News ID 1878235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha